شبِ معراج
عیدِ بعثت رسولِ خدا ﷺ
سبھی مومنین کو
بہت بہت مبارک ہو ۔
آج کے روز حکم الہی سے آپ ﷺ نے نبوت کا اعلان کیا تھا ۔۔
27 رجب
شبِ اسریٰ کے دولہا پہ دائم درود
نوشہِ بزمِ جنت پہ لاکھوں سلام..💚
-
معراج النبی ﷺ مبارک ہو..❤
_
ہم آج اس رہبر انسانیت کو سلام کرتے ہیں جس نے انسان کو یہ سبق دیا کہ تجھ پر شمس وقمر اور نجوم وسماءکی حکمرانی نہیں ہے بلکہ سارا نظام فلکی تیرے لئے غبار راہ ہے
شب معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ انسانیت کی فلاح وکامرانی اور ” تسخیرکائنات “ کا راز پیغمبر اسلام ﷺ کی غلامی اور آپکی اطاعت میں پوشیدہ ہے
_
تیری معراج کہ تو لوح وقلم تک پہنچا
میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا
_
اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ❤
-
اللہ کریم ہمیں اپنے نبی اکرمﷺ کی محبت و تعظیم اور انکی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
*"شب معراجِ مصطفیٰ"*
*"شبِ عروجِ محمدی"*
صلی ﷲ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ﷺ
وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے،
نئے نرالے طرب کے ساماں عرب کے مہمان کے لیے تھے
27 رجب کو حضور اکرم ﷺ نے معراج کی سعادت حاصل کی۔ شبِ معراج کا واقعہ حضور اکرم ﷺ
کی زندگی کا ایک بہت ہی عظیم الشان واقعہ ہے، جس میں حضور اکرم ﷺ کو اتنا بڑا مقام عطا کیا گیا، بے شک وہ رات بڑی عظیم الشان تھی۔
شب معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطۂ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں یہ امت مسلمہ کے لیے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔
اَسرا اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا اور تاریخ پر ایسے دوررس اثرات ڈالے ہیں جس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو بڑی وسعت حاصل ہوئی۔ یہ واقعہ حضور اکرم ﷺ کا امتیازی معجزہ ہے۔
واقعۂ معراج انسان کو ہدایت اور ترقی و کامرانی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے، اس عظیم رات میں پانچ نمازوں کی فرضیت کے انعام سے بھی نوازا گیا۔
اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کے ذریعے اپنی قدرت کے بے شمار عجائبات کو ظاہر کیا ہے۔ پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی لے گیا، واقعۂ معراج کی یاد میں اہل ایمان اس رات زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔
شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، یہ وہی رات ہے جب حضور نبی کریم ﷺ امت کے لیے 5 فرض نمازوں کا تحفہ لے کر آئے۔ حدیث شریف کے مطابق "رجب المرجب” اللہ کا مہینہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جل مجدہ نے اپنے محبوب سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی حسن الوہیت و ربوبیت کی جلوہ گاہوں میں ستائیس 27رجب کی شب بلوا کر "معراج شریف” سے مشرف فرمایا۔
اللہ اس رات کی فضیلت کے صدقے ہماری کمی کوتاہی معاف فرمائے، اور اس رات اپنے حبیب کے صدقے ہماری مشکلات دور فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم...
Yusuf
18-May-2023 01:01 PM
🤩🤩
Reply