لعنت
غزل ..!
اس جہـاں کـے خمـار پـر لعنت
چند لمحوں کـے پیـار پـر لعنت
تیری ثروت پہ تھوکتا ہوں میں
تیری کــوٹھی و کـار پــر لعنت
جـو تری یــاد میں دھـڑکتا ہـے
اُس دلِ بـے قـرار پــر لعنت ..!
آۓ غربت تـو بھول جـاتے ہیں
میرے ہــر رشتے دار پــر لعنت
پیار کرنے کی چال پر افسوس..!
اک حسیں دعوے دار پر لعنت
سب کرپشن کی راہ چلتے ہیں
دیس کــے اقتـدار پــر لعنت .!
مطلبی یــار تھے سبھی عمیر
میرے ہــر ایـک یــار پـر لعنت
Renu
08-May-2023 09:03 PM
👍👍
Reply