Tabassum

Add To collaction

مسلسل

میں دشت دشت رسوا،تو سراب سا مسلسل

میں لمحہ لمحہ تنہا تو خواب سا مسلسل.

مشہور ہیں نگر میں میری تشنگی کے قصے
میں قریہ قریہ پیاسا تو آب سا مسلسل.

میں فقر کی علامت تو فخر کی عمارت
میں رقص رقص جوگی تو شباب سا مسلسل.

میں عکس آشنائی تو سراپا دل لگی ہے
میں خار خار زندگی تو گلاب سا مسلسل.

میں رندناخدا ہوں تو میکدے کا یزداں
میں تشنہ لب شرابی تو شراب سا مسلسل.

میں گلی گلی مسافر ترے قرب کا دیوانہ
میں کوچہ کوچہ بکھرا تو نایاب سا مسلسل.

میں نقش پا کا خوگر تیری راہگزر پہ بیٹھا
میں گریہ گریہ منتظر! تو حجاب سا مسلسل.

میں فرقہ فرقہ بٹ کے کٹتا رہا ہمیشہ
مجھ سے رقیب لے رہا حساب سا مسلسل..

   15
1 Comments

Renu

10-May-2023 09:08 PM

👍👍

Reply