Tabassum

Add To collaction

گماں

تیرے ہونے سے مکمل یہ جہاں ہوتا ہے

جیسا میں چاہتی ہوں یار، کہاں ہوتا ہے!
 
ہے نہیں ہم سے دِوانوں کا ٹھکانہ کوئی
بیٹھ جاتے ہیں ترا ذکر جہاں ہوتا ہے

ہیں ترے خواب بہت دیر جگاتے مجھ کو
چار سو ایک شرارت کا سماں ہوتا ہے

سب جہانوں سے بہت دور ستاروں سے پرے
میں نے دیکھا ہے ترا ذکر! وہاں ہوتا ہے 

تُو جو دیکھے تو مرا حال دِوانوں جیسا
تو جو چُھو لے تو محبت کا گماں ہوتا ہے ۔۔

________🌸✨

   15
2 Comments

nikksinghnikhil

18-May-2023 10:40 AM

Khubsurat qalamkaari

Reply

Yusuf

17-May-2023 12:43 PM

Bht umdah

Reply