16-Jun-2023-حسد
حسد
اسلام وعلیکم ۔۔۔۔۔۔۔
حسد۔۔۔آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی سے حسد کر رہا ہوتا ہے یعنی جیلس ہم چاہتے ہیں کہ ہم سے زیادہ آگے کوی نہ جائے کسی کے پاس ہمسے لاکھ بہتر چیزیں نہ ہو اگر کوئی ہم سے آگے نکل جاتا ہے کسی بھی فیلڈ میں یہ ہم سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے یہ ہمسے زیادہ کسی کی تعریف ہونے لگتی ہے اور ہم اگنور کیے جانے لگتے ہیں تو ہم حسد کرنے لگتے ہیں کیوں کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم حسد کرنے کے بجائے ہم خود میں وہ کمی ڈھونڈے جسکی وجہ میں ہمیں اگنور کی گیا جس کی وجہ سے دوسرا کوئی ہم سے آگے ہے ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ حسد کرنے کے بجائے خود پر محنت کرے خود پر وقت کو صرف کریں کہ ہم دوسرے سے بہتر ہو سکیں لیکن ایسا نہیں ہوتا جہاں ہم نے کسی کو آگے دیکھا اس سے حسد کرنے لگتے ہیں اور یہ حسد پتا ہے کیا ہے یہ نہ آگ ہے جہنم کی آگ جو انسان کو راکھ کر دیتی ہے کیونکہ حسد میں آ کر لوگ حدیں پار کر جاتے ہیں سامنے والے کو نیچا دکھانے کے لیے جس سے سامنے والے کو فرق پڑے یہ نہ پڑے لیکن حسد کرنے والا برباد ہو جاتا ہے یہ آگ ایسی ہے جو خود کو تو راکھ کرتی ہے لیکن ساتھ میں اپنے آس پاس والے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اس لیے جہاں کوئی خود سے آگے دکھے تو اس سے حسد کرنے کے بجائے خود کے اندر جھانکے اور اس کمی کو ڈھونڈ کر جس کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں ختم کریں یوں حسد نہ کریں کیونکہ حسد کی آگ بہت بھیانک ہے جو انسان کو کہیں ک نہیں چھوڑتی نہ اس جہاں میں نہ اس جہاں میں کیونکہ اللّٰہ حسد کرنے والے کو ناپسند فرماتا ہے۔۔۔
اللہ ہم سب کو حسد جیسی بلا سے محفوظ رکھے جو صرف رسوائی کا سماں ہوتی ہے۔۔۔۔