Add To collaction

مناسب




مناسب ہے یہی اے دوستو! حق کی ڈگر جانا

جہاں بھی علم کی کچھ روشنی دیکھو ٹھہر جانا

خلافِ مصلحت ہے اپنے وعدوں سے مکر جانا

یہی ہے شانِ ایمانی نگاہوں میں اتر جانا

بہت دشوار ہے اپنی برائی پر نذر رکھنا

بہت آسان اورُوں کی برائی پر نذر جانا

انھیں معلوم کیا علم و ہنر کیسے ملا ہم کو

قلم ہم زباں جانا سخن کو معتبر جانا

محافظ ہم بنے خاروں کی صورت غنچہ و گل کے

نہ سیکھا ہم نے پھولوں کی طرح یاروں بکھر جانا
شاعر مرادآبادی

   15
0 Comments