اللّٰہ سے مایوسی اختیار کرنا کفر ہے۔بےشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔اس لیے جب بھی آپ کی کوئی دعا قبول نہ ہو یہ پھر آپ کسی پریشانی میں گھر گئے ہو تو یہ سوچ کر مایوس نہ ہوں کہ اللّٰہ آپ کی نہیں سنتا،وہ آپ سے ناراض ہے یا پھر اللّٰہ آپ کو پیار نہیں کرتا۔بلکہ اسکا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو چنا ہے کیونکہ اللّٰہ اسے ہی آزمائش میں ڈالتا ہے جسے وہ کوئی اجر دینے والا ہو اور اللّٰہ آپ کی دعا بھی اس لئے پہلے قبول نہیں کرتا کہ اسے آپ کا مانگنا اتنا بھا گیا ہے کہ وہ آپ کو اپنی طرف بار بار بلا رہا تاکہ آپ اس سے مانگو اور کامل یقین کے ساتھ مانگو وہی تو ہے جو دیتا ہے جو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے پھر مایوسی کیسی اس لیے جب کو دعا پوری نہ ہو تو اور شدت سے مانگنی چاہیے کہ وہ آپ کو وہ چیز عطا کر دے۔۔۔کیونکہ دعائیں تو قسمت کو بدلتی ہے۔۔۔