دعا
*دعا*
نور اللہ نور
وہ مسلسل امتحان میں ناکام ہورہا تھا اسکی سمجھ سے پرے تھا کہ آخر اتنی سخت جد و جہد اور محنت کرنے کے بعد بھی کامیابی کیوں نہیں مل رہی ہے.
ایک ہنس مکھ اور خوش مزاج طبیعت کا لڑکا جو اپنے من کا راجہ تھا ، جو دوسرے کے چہرے پر مسکان کا باعث تھا آج وہی اداسی کا شکار تھا ، مایوسی کا شکار ہوچکا تھا ، قابل و ذی استعداد ہونے کے باوجود بھی وہ مایوسی کا شکار ہوچکا تھا اپنے آپ سے ناامید ہوچکا تھا.
اسی اداسی کے عالم میں جب وہ بیٹھا تھا کہ ایک درویش کا وہاں سے گزر ہوا اس نے ایک حسین و خوبرو نوجوان کو اس طرح اداس دیکھا تو اس نے اس کی مایوسی کا سبب دریافت کیا تو اس نے پورا ماجرا بیان کردیا اور رونے لگا.
درویش نے اسے دلاسہ دیا اور اس کی ڈھارس بندھائی کہا کہ بیٹا سب ٹھیک ہو جائے گا اس پر اس لڑکے نے کہا کہ یہ سب کیسے ممکن ہے ؟ درویش نے کہا بیٹا میرے پاس ایک دوا جب کوئی دوا کام نہ آئے تو وہ دوا انتہائی موثر ہے اس نے فوراً کہا کہ وہ دوا کیا ہے بابا! وہ نسخہ جلدی بتاؤ جتنے روپیہ چاہے لے لو لیکن جلدی بتادو میں آپ کا شکر گزار رہونگا تو بوڑھے آدمی نے کہا بیٹا جب تم ساری چیزوں سے مایوس ہوجاو تو ایک مرتبہ اپنے ہاتھ دراز کر کے اپنے رب سے دعا مانگ لینا تمہاری ساری پریشانی حل ہو جائے گی وہ اس کا شکریہ کا ادا کرتا ہوا وہاں سے چل دیا.
وہ گھر جاکر باوضو ہوکر دوگانہ ادا کی اور رب کے حضور نیاز مندی سے عرض کرنے لگا کہ میرے پروردگار! میری خطا معاف کر ، میری لغزشوں کو درگزر کردے اور میرے امتحان میں کامیابی عطا فرما! وہ دعا کے بعد بہت ہی پر سکون ہوگیا تھا اور اس کے بعد اس کے چہرے پر طمانینت مترشح تھی اور وہ پھر وہ پہلے کی طرح کھل اٹھا.
اس نے اپنا سالانہ امتحان دیا اور رزلٹ کا بے صبری سے انتظار کرنے لگا اور آخر کار وہ دن بھی آگیا جس کا وہ منتظر تھا جیسے ہی اس کی نظر نتیجہ پر پڑی وہ خوشی سے اچھل پڑا کیونکہ اس نے بہت دنوں کے بعد پھر سے اپنی کلاس میں ٹاپ کیا تھا اور کئی سال کے بعد پھر وہ اپنا مقام حاصل کر چکا تھا اور یہ سب دعا کا ثمرہ ہے
تو پتہ چلا کہ دعا سے روٹھی ہوئی قسمت بھی جاگ جاتی ہے .
Naymat khan
21-Dec-2021 03:58 PM
Good
Reply
Zeba Islam
22-Nov-2021 06:11 PM
MAA SHAA ALLAH
Reply
Mohayeeuddin Khan
14-Oct-2021 07:59 PM
Mashallah ❣️
Reply