Roger Swanson

Add To collaction

محبت

کبھی جو ہم نہیں ہوں گے

کہو کس کو بتاؤ گے

وہ اپنی الجھنیں ساری

وہ آ نکھوں میں چھپے آ نسو

کسے پھر تم دکھاؤ گے

کبھی جو ہم نہیں ہوں گے

بہت بے چین ہوگے تم

بہت تنہا رہوگے تم

ابھی بھی تم نہیں سمجھے

ہماری ان کہی باتیں

مگر جب یاد آ ئیں گے

بہت تم کو رلائیں گے

بہت چاہوگے پھر بھی تم

ہمیں نہ ڈھونڈ پاؤ گے

کبھی جو ہم نہیں ہوں گے

   0
0 Comments