Roger Swanson
87
محبت
کہا اس نے
مجھے تب تم سے واقعی محبت تھی
کہا میں نے
مجھے تو آج بھی تم سے محبت ہے
وہ تب کی بات کرتا ہے
میں اب کی بات کرتا ہوں
مگر جو فاصلہ ہے
تب اور اب کے درمیان حائل ہے
وہ مل کر بھی سمیٹا جا نہیں سکتا
وہ اب تک آ نہیں سکتا
میں تب کو پا نہیں سکتا
Please login to like this post Click here..
Please login to leave a review click here..
Login Please Click here..
Please login to report this post click here..