Roger Swanson

Add To collaction

محبت

کہیں عشق سجدے میں گر گیا

کہیں عشق سجدے سے پھر گیا

کہیں عشق درس وفا بنا

کہیں عشق حسن ادا بنا

کہیں عشق نے سانپ سے ڈسوا دیا

کہیں عشق نے نماز کو قضا کیا

کہیں عشق سیف خدا بنا

کہیں عشق شیر خدا بنا

کہیں عشق طور پر دیدار ہے

کہیں عشق ذبح کو تیار ہے

کہیں عشق نے بہکا دیا

کہیں عشق نے شاہ مصر بنا دیا

کہیں عشق آنکھوں کا نور ہے

کہیں عشق کوہِ طور ہے

کہیں عشق تو ہی تو ہے

کہیں عشق اللّٰہ ھو ہے

   0
0 Comments