Add To collaction

لیکھنی کہانی -07-Oct-2023

چین آتا نہیں ہمیں اک پل تُو بتا، چین کی دوا کیا ہے

ہم دعاؤں میں کیا تجھے مانگیں؟ مانگ کر آج تک ملا کیا ہے!

اتنے گم صم ہو کچھ تو بولو تم، کچھ تو سمجھیں کہ ماجرا کیا ہے۔

رات پھر بے قرار گذرے گی عشق ایسا ہے، تو بھلا کیا ہے؟

عشق جب ہو گیا عیاں سب پر کھل کے کہہ دیجیے، چھپا کیا ہے

میرے کہنے کا کچھ نہیں مطلب آپ کہیے کہ اب ہوا کیا ہے؟

پاس کچھ بھی نہیں بچا میرے آپ یہ کہتے ہیں : گیا کیا ہے؟

بے گناہی گناہ ہے میرا جانتا بھی نہیں، کِیا کیا ہے

ٹوٹے بکھرے ہیں، اب نہیں قوّت خود بتا دیں کہ فیصلہ کیا ہے

بات اب تک سمجھ میں آئی نہیں ہم سے آخر وہ چاہتا کیا ہے!

لوگ باتیں بنائیں گے، لیکن! تم یہ کہنا ہمیں پتہ کیا ہے

بدلے بدلے سے آج دکھتے ہو ہم سے کہتا یہ آئنہ کیا ہے

پاس تھے تب نہ قدر کی تُو نے اب گئے جو، تو غمزدہ کیا ہے؟

آپ ہی سے تمام زینت ہے اور دنیا میں پھر رکھا کیا ہے

سیمیں نعیم صدیقی

   12
1 Comments

Mohammed urooj khan

07-Oct-2023 10:55 PM

Lajwab 👌👌👌

Reply