بارش
کچھ دور ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے
سمجھے نہ جسے تم آ نکھوں سے
وہ بات زبانی کہہ دیں گے
پھولوں کی طرح جب ہونٹوں پہ
اک شوخ شبنم بکھرے گا
دھیرے سے تمھارے کانوں میں
اک بات پرانی کہہ دیں گے
اظہارِ وفا تم کیا جانو
ہم ذکر کریں گے غیروں کا
اور اپنی کہانی کہہ دیں گے
کچھ دور ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے