Roger Swanson

Add To collaction

بارش

تو کہیں بھیگتا نہ ہو تنہا

ایک دھڑکا لگا گئی بارش

بند کھڑکی کے صاف شیشوں پر

عکس تیرا بنا گئی بارش

وقت رخصت تجھے معلوم نہیں

کتنے آ نسو چھپا گئی بارش

قطرہ قطرہ گری مگر پھر بھی

زخم گہرا لگا گئی بارش

   0
0 Comments