Roger Swanson

Add To collaction

بارش

وطن سے جو بھی ہجرت کر گیا تھا

وہ تھوڑی دور جا کر مر گیا تھا

جو میری جان تھے ، ایمان بھی تھے

انھی لوگوں سے کل میں ڈر گیا تھا

گیا تھا میں جدھر بھی ، جس جگہ بھی

مرے پیچھے وہ جادوگر گیا تھا

وہی بیعت جو مجھ سے ہو نہ پائی

اسی بیعت پہ میرا سر گیا تھا

میں حیراں ہوں مری چاہت میں انصر

کہاں تک وہ پری پیکر گیا تھا

   0
0 Comments