Roger Swanson

Add To collaction

بارش

وطن کو کچھ نہیں خطرہ ، نظام زر ہے خطرے میں

حقیقت میں جو رہزن ہے ، وہی رہبر ہے خطرے میں

جو بیٹھا ہے صف ماتم بچھائے مرگِ ظلمت پر

وہ نوحہ گر ہے خطرے میں ، وہ دانشور ہے خطرے میں

اگر تشویش لاحق ہے تو سلطانوں کو لاحق ہے

نہ تیرا گھر ہے خطرے میں ، نہ میرا گھر ہے خطرے میں

جہاں اقبال بھی نذر خط تنسیخ ہو جالب

وہاں تجھ کو شکایت ہے ، تیرا جوہر ہے خطرے میں

   0
0 Comments