Roger Swanson

Add To collaction

بارش

رات ابھی تنہائی کی پہلی دہلیز پہ ہے

اور میری جانب اپنے ہاتھ بڑھاتی ہے

سوچ رہی ہوں

ان کو تھاموں

زینہ زینہ سناٹوں کے تہہ خانوں میں اتروں

یا اپنے کمرے میں ٹھہروں

چاند مری کھڑکی پہ دستک دیتا ہے

   0
0 Comments