Roger Swanson

Add To collaction

آقا

خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار آگئے سرکار آگئے، شَہِ اَبرار آگئے سب جھوم جھوم کر کہو سرکار آگئے دونوں جہاں کے مالِک و مختار آگئے وہ غمزدوں کے حامی و غم خوار آگئے دُکھیوں کے بے کسوں کے مدد گار آگئے وہ مسکراتے خلق کے سردار آگئے چمکاتے اپنا چہرہ چمکدار آگئے ہے آج جشنِ آمدِ سرکار چار سو دنیا میں آج نبیوں کے سالارآگئے خوشیوں کے لمحے آگئے دیوانے جھوم اُٹھے عیدوں کی عید آگئی سرکار آگئے دائی حلیمہ میں تری تقدیر پر نثار گودی میں تیری احمدِ مختار آگئے پڑھتے دُرُود سارے ہی تعظیم کو اُٹھو اُٹھ کر پڑھو سلام کہ سرکار آگئے دیوانو! آؤ آمنہ بی بی کے گھر چلیں صبحِ بہاراں ہو گئی سرکار آگئے لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو! گھر گھر کرو چَراغاں کہ سرکار آگئے ہوتے ہی پیدا،کرتے ہیں اُمّت کو یاد آپ اُمّت کی مغفِرت کے طلب گار آگئے رکّھو گناہ گارو نہ اب خوف حشر کا اے مجرِمو! تمہارے طَرَفدار آگئے اے غمزدو! تمہاری تو بس عید ہو گئی آفت زدو! تمہارے مددگار آگئے یارب! کرم ہو از پئے مِیلادِمصطَفیٰ بخشِش کی آس لے کے گنہگار آگئے صَدقہ حُضور! آپ کے میلادِ پاک کا دیدو شِفا گناہوں کے بیمار آگئے صَدقہ بٹے گا آمِنہ بی بی کے گھر میں آج کَشکَول لے کے دوڑتے نادار آگئے پُھولے نہیں سماتے ہیں عطّارؔ آج تو دنیا میں آج حامیِ عطّارؔ آگئے

   0
0 Comments