Roger Swanson

Add To collaction

آقا

شَدائد نَزع کے کیسے سَہوں گا یارسولَ اللہ اندھیری قبر میں کیسے رہوں گا یارسولَ اللہ مجھے مرنا ہے آقا گنبدِ خَضرا کے سا ئے میں
وطن میں مر گیا تو کیا کروں گا یارسولَ اللہ نہ چھوڑے جُرم چھٹتے ہیں نہ مارے نفس مرتا ہے نہ جانے نیک آخر کب بنوں گا یارسولَ اللہ سدا میٹھی نظر رکھنا اگر تم ہو گئے ناراض نہ ہر گز میں کہیں کا بھی رہوں گا یارسولَ اللہ اندھیرا کاٹ کھاتا ہے اکیلے خوف آتا ہے تو تنہا قبر میں کیونکر رہوں گا یارسولَ اللہ نکیرَین امتِحاں لینے کو جب آئینگے تُربت میں
جوابات ان کو آقا کیسے دوں گا یارسولَ اللہ برائے نام دردِ سر سہا جاتا نہیں مجھ سے عذابِ قبر کیسے سہ سکوں گا یارسولَ اللہ یہاں چِیونٹی بھی تڑپا دے مجھے تو قبر کے اندر میں کیونکر ڈنک بچھّو کے سہوں گا یارسولَ اللہ یہاں معمولی گرمی بھی سہی جا تی نہیں مجھ سے تو گرمی حشر کی کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ زمیں تَپتی ہوئی خورشید بھی شعلہ فِشاں ہوگا بَرَہنہ پا کھڑا کیسے رہوں گا یارسولَ اللہ سرِ محشر بلا کی دھوپ ہے آقا کرم کر دو میں کیا محروم کوثر سے رہوں گا یارسولَ اللہ گناہوں کے کُھلے دفتر کھڑا ہوں آہ ! مِیزاں پر نہیں ہیں نیکیاں اب کیا کروں گا یارسولَ اللہ ہے سر پر بارِعِصیاں پُل صِراط اب پار ہو کیسے! سنبھالو ورنہ دوزخ میں گِروں گا یارسولَ اللہ بروزِ حشر گر چشمِ کرم مجھ پر نہ کی تم نے میں جا کر کس کے دامن میں چُھپوں گایارسولَ اللہ میں مجرِم ہوں جہنَّم میں اگر پھینکا گیا مجھ کو ہَلاکت ہوگی ہائے ! کیا کروں گا یارسولَ اللہ لپک کر آگ کے شُعلے لپٹتے ہوں گے بربادی کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ اندھیری آگ ہوگی روشنی بالکل نہیں ہوگی کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ وہاں کانوں میں ،آنکھوں میں ،دَہَن میں ،پیٹ میں بھی آگ! کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ جِبالِ نار ہوں گے وادِیاں بھی نار کی ہوں گی کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گا یارسولَ اللہ فِرِشتے ڈانٹتے ہوں گے ہَتھَوڑے ما رتے ہوں گے کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گایارسولَ اللہ وہاں سانپ اور بچّھو بھی مسلسل ڈَس رہے ہونگے کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گایارسولَ اللہ غِذا دوزخ کی تُھوہر اور اُوپر کَھولتا پانی کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گایارسولَ اللہ نہ مانگے موت آئے گی نہ بیہوشی ہی چھائیگی کرم کر دو یہ سب کیسے سہو ں گایارسولَ اللہ جو تم چا ہو گے تو ہونگی مِر ی سب مُشکِلیں آساں
وَگرنہ نار میں ،میں جا پڑوں گا یارسولَ اللہ تمہارا ہوں غُلام اور ہے غلامی پر مجھے تو ناز کرم سے ساتھ جنّت میں چلوں گا یارسولَ اللہ زَباں پر ہوگا اُس دم یارسولَ اللہ کا نعرہ بروزِ حشر جس دم میں اُٹھوں گایارسولَ اللہ غمِ اُمّت میں روتا دیکھ کر تم کو سرِ محشر شہا! قابو میں کیسے دل رکھوں گا یارسولَ اللہ سُنو یامت سُنو میں تو پکارے جاؤں گا تم کو جہاں میں جب تلک آقا جِیوں گایارسولَ اللہ کرم فرما کہ ہو عطارؔ بھی اِس قَول کا مِصداق ’’تری خاطِرجیوں گا اورمروں گا‘‘ یارسولَ اللہ

   0
0 Comments