Add To collaction

آقا

ظلمتِ دنیا مجھے تنہا سمجھ کر یُوں نہ گھیر ماہِ طیبہ کی تجلّی میں نہیں کچھ لگتی دیر یانبی تیری دُہائی آفتوں میں گِھر گیا رُخ بدل دے مشکلِوں کا اور بلائیں مجھ سے پھیر گنبدِ خضرا کو دیکھے ایک عرصہ ہو گیا کب کُھلے گی میری قسمت اب لگے گی کتنی دیر! نفس و شیطاں پر مجھے غَلبہ عطا کر یاخدا اُس علی کا واسِطہ دیتا ہوں جو ہے تیرا شیر آہ !میزاں پر کھڑا ہوں شافعِ محشر کرم! نیکیاں پلّے نہیں ہیں بس گناہوں کا ہے ڈھیر نارِ دوزخ میں نہ لے جائے کہیں مالِ حرام کر لو توبہ چھوڑ دو اے بھائیو !سب ہیر پھیر سب کو مرنا ہی پڑیگا یاد رکّھو بھائیو! دیر میں جائیگا کوئی ،کوئی چلدے گا سَویر یاخدا عالَم میں اونچا پرچمِ اسلام ہو دشمنانِ دیں مسلمانوں سے ہوں مغلوب وزیر عشقِ احمد ہی سے عطاّرؔ آدَمی ہے آدمی ورنہ یہ مِٹّی کا پُتلا ہے فَقَط مٹّی کا ڈھیر

   0
0 Comments