Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

پار بیڑا لگائے آل رسول ڈوبے بجرے تَرائے آل رسول جو ہیں اپنے پر ائے آل رسول سب کو اپنا بنائے آل رسول ٹھوکروں پہ نہ ڈال غیروں کی ہم ہیں قدموں میں آئے آل رسول تیرا باڑا ہے بٹ رہا جگ میں تو ہی دے یا دلائے آل رسول جھولی پھیلائے ہے تِرا منگتا بھردے داتا برائے آل رسول دے دے چُمکار کر کوئی ٹکڑا سگِ در کو رضائے آل رسول دَر سے اپنے نہ کر اُسے دُر دُر دُر دے دَر کی رضائے آل رسول دُور دوری کا دَور دَورا ہو دَور پھر یہ نہ آئے آل رسول نگھرے در بدر بھٹکتے ہیں دے ٹھکانہ برائے آل رسول تلخیاں ساری دور ہوجائیں مَئے شربت پلائے آل رسول ہیں رضا غوث کے قدم بَقدم ہیں قدم اُن کے پائے آلِ رسول جس نے پایہ تمہارا پایا ہے کہہ اُٹھامیں نے پائے آل رسول اپنی قدموں کے نیچے ہے جنت اور قدم ہیں یہ پائے آل رسول ان کی سیرت ہے سیرتِ نبوی ان کی صورت لقائے آل رسول ان کے جلووں میں ان کے جلوے ہیں ہر ادا سے ادائے آل رسول آتے دیکھیں جو اعلیٰ حضرت کو آنکھیں کہہ دیں یہ آئے آل رسول ہے بریلی میں آج مارہَرہ اعلیٰ حضرت ہے جائے آلِ رسول قادِرِیُّوں کا ہے لگا میلہ ہے تماشا ضیائے آل رسول نوری مَسْنَد پہ نوری پُتلا ہے اچھا ستھرا رضائے آل رسول چتھر رحمت کا شامیانہ ہے سر پہ ہے یا رِ دائے آل رسول ہیں پروں سے کیے ہوئے سایہ پرے قدسی جمائے آل رسول ہیں گھٹا ٹوپ رحمتیں چھائیں پا ہے ظلِ ہُمائے آل رسول غوث کا ہاتھ ہے مریدوں پر بَر زمیں کَالسَّمَاءِ آل رسول برکاتی برکات کا دولہا شاہ احمد رضائے آل رسول برکاتی پیار کا سہرا تیرے سر ہے رضائے آل رسول قادِرِیَّت دلہن بنی ، نَوشَہ شاہ احمد رضائے آل رسول نور کا حلہ جوڑا شاہانہ نوری جامہ عبائے آل رسول نور کی چہرے پر نچھاور ہے صدقے ہم سب گدائے آل رسول بیل میری بھی اب مندھے چڑھ جائے صدقہ حامد رضائے آل رسول

   0
0 Comments