Tabassum

Add To collaction

میں ایک عام سی لڑکی ہوں


میں ایک عام سی لڑکی ہوں🖤🌸
نہ میں سنڈریلا ہوں کہ کوئی شہزادہ کانچ کی سینڈل لے کر مجھے ڈھونڈتا ہوا آے گا۔۔۔۔۔
ہاں مگر کسی کے گھر کی بیل بجا کر آجاؤ تو گھر کا مالک میرے گھر شکایت لگانے ضرور آجاتا ہے۔۔۔۔
نہ میں حیا ہوں کہ کوئی جہاں سکندر مجھے سفید پھول دے گا۔۔۔۔۔
ہاں مگر صبح صبح امی ہاتھ میں پیلن پکڑا دیتی ہیں اور ساتھ میں (روٹیاں گول بنانا) کہنا نہیں بھولتی۔۔۔۔۔
نہ میں امامہ ہوں کہ کوئی سالار سکندر مجھے اپنی جائیداد پیچ کر رنگ دیگا اور کہے گا یہ تمہارے ہاتھ میں اکر قیمتی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔
میں عام سی لڑکی ہوں میرے ہاتھ میں اماں جان جھاڑو دے کر کہتی ہیں لڑکیاں کام کرتے ہوے ہی اچھی لگتی ہیں۔۔۔۔۔۔
نہ ہی میں زمر یوسف کی طرح مضبوط ہوں جو ہر طوفان کا مقابلہ کر لیتی ہے۔۔۔۔۔
میں تو کسی کمرے میں چپکلی دیکھ لو دوبارہ اس کمرے کا رخ نہیں کرتی۔۔۔۔۔
اور نہ ہی میں ملیحہ ہوں کہ اگر مر گئی تو کوئی وجدان میرے مرنے پر روے گا۔۔۔۔۔
میں عام سی لڑکی ہوں یہاں مرنے کی بات کرو تو دوست (بریانی چکن کی ہونی چاہیے) فرمائش کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔
ایسا نہیں کہ میں خواب نہیں دیکھتی
مگر حقیقت میں جینا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔
میں ایک عام سی لڑکی ضرور ہوں مگر میں خود کے لئے خاص ہوں🖤

   15
2 Comments

Mohammed urooj khan

31-Oct-2023 05:06 PM

👍👍👍

Reply

Sarita Shrivastava "Shri"

24-Oct-2023 08:22 AM

بہت کھوب

Reply