Add To collaction

صفائی

دیوالی سے تین دن پہلے کویتا نے اپنے انجینئر بیٹے کبیر کو فون ملایا۔ بیٹا گھر آجا تجھے لڑکی والے دیکھنا چاہتے ہیں۔


بیٹا بیوٹی پارلر گیا، بلیچ کروایا، چہرے کو چمکایا، بالوں کو سٹائل میں سیٹ کرایا، مکمل کپڑے پہن کر تیار ہو کے گھر روانہ ہو گیا۔

گھر پہنچا ماں نے چائے ناشتہ کرا یا۔ اُس کے بعد ہاتھ میں جھاڑو پکڑا تے ہوئے بولی، چل صفائی کرتے ہیں، لڑکی کے والدین کے آنے سے پہلے ،گھر کتنا گندا ہے، وہ کیا سوچیں گے۔

ماں بیٹا دو دن تک صفائی ستھرائی میں مصروف رہے، سارا گھر چمک گیا تھا لیکن کبیر کا میک اپ بالکل اتر چُکا تھا۔

دیوالی کے دن والدین اور کبیر نے خوشی خوشی دیوالی منائی۔ پھر باپ نے راز کھولا کہ کوئی لڑکی وآلے نہیں آ نے وآلے۔ ماں نے اسکے ساتھ مل کر صفائی کرنے اور دیوالی ایک ساتھ منانے کے لیے شعبدہ بازی کی ہے۔

اگر بیٹے کو براہ راست فون کرتا تو وہ نہ آتا اور ہر بار کی طرح ٹال جاتا۔

قلم کار۔ سرتا شریواستو "شری"
دھولپر (راجستھان)       

   15
2 Comments

Gunjan Kamal

03-Dec-2023 09:41 PM

👏👌

Reply

Sarita Shrivastava "Shri"

18-Nov-2023 02:42 PM

👌👌

Reply