08-Dec-2023-ادھوری خواہش
ادھوری خواہش
ادھوری خواہش میں اس پر ایک ناول بھی لکھ سکتی اور انشاء اللہ لکھونگی لیکن ابھی اس پر صرف تبصرہ۔
ادھوری خواہش۔۔۔ان دو لفظوں کو جب اپنی زبان سے ادا کرو تو کتنے منظر یاد آتے ہیں کتنے ٹوٹے ہوئے خواب یاد آتے ہیں جو ہم پورا نہیں کر سکے ان دو لفظوں کے ساتھ مانو ہماری پوری زندگی جڑی ہوتی ہے خواہش ناتمام ادھوری خواہش۔۔۔ایک خواہش ادھوری رہہ گئی تو دوسری خواہش کے پیچھے بھاگنے لگو لیکن کبھی ایک خواہش کی وجہ سے اپنی زندگی نہ روکو۔پھر بھی زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب ہم اکیلے ہوتے ہیں اور ہماری ادھوری خواہشیں کسی فلم کی طرح ہمارے نظروں کے سامنے چل رہی ہوتی ہے اور ہم کیا کیا کرتے ہیں ان ادھوری خواہشوں کا رونا رونے لگتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ کچھ خواہشیں ادھوری رہ جانا ہی ہمارے لیے بہتر ہوتی ہے۔ہم بس اتنا جانتے ہیں کہ ہم یہ خواب پورا نہیں کر سکے میرا خواب میری تعبیر مجھے نہیں ملی بس ہم یہی سوچتے ہیں اور ہمارے پاس سوچنے کے علاوہ ہوتا ہی کیا ہے ہم کچھ کر تو سکتے نہیں ہیں ہم بس یہی کرتے ہیں کہ ان ادھوری خواہشوں کو لیکر بیٹھ جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم نے کہاں پر غلطی کی ہے کہ ہماری یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔لیکن یہ نہیں سوچ پاتے کہ کیا یہ خواہش جائز ہے کہی یہ ناجائز تو نہیں ہمیں بس اپنے خواہش کی پڑی ہوتی ہے ان خوابوں کی پڑی ہوتی ہے جن سے ہم اپنی پوری زندگی جوڑ لیتے ہیں یہ سمجھے بغیر کہ یہ خواہشیں ہماری جان بھی لے سکتی ہیں جی ہاں جان اب وہ کیسے تو میں بتاتی ہوں کچھ لوگوں کی خواہشیں جان لیوا بھی ہوتی ہیں خطروں سے کھیلنے والی خواہش جس کو ہم بس پورا کرنا جانتے ہیں لیکن خواہش تو پوری نہیں ہوتی ہاں لوگ اپنی جان گوا دیتے ہیں۔اود کچھ لوگوں کو کسی انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شخص۔۔وہ شخص میرا ہو جائے اس کے بغیر میرا گزارا نہیں اور ہم اس شخص کو حاصل کرنے کے لیے ہر جائز اور ناجائز حد پار کر جاتے ہیں یہ نہیں کہ اللّٰہ سے ہی اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کی فریاد کر لیں ہم تو اپنی خواہشو میں اللّٰہ کو ہی بھول جاتے ہیں اور بس نا ملنے والی خواہشوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں بھاگتے رہتے ہیں۔یو نو اس دنیا کہ حقیقت کیا ہے یہاں ہمیں وہی چاہیے ہوتا ہے جو ہمیں نہیں مل پاتا جو ہمارے حق میں نہیں بہتر ہوتا بس ہمیں چاہیے تو وہی چاہیے اور جب وہ نہ ملے تو اس ادھوری خواہش کو لیکر بیٹھ گئے۔یار زندگی کو کھل کر جینا سیکھو صرف ایک خواہش کے پیچھے بھاگنا بیوقوفی ہے۔اور خواہشیں تو لاتعداد ہوتی ہیں ہم کس کس کو پورا کرینگے کیا ہمارے میں اتنی سخط ہے کہ ہم انہیں پورا کر سکیں بہت کم لوگ ہی ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں کی تعبیر پا لیتے ہیں ورنہ بہت سے لوگوں کے تو خواب ادھورے ہی رہ جاتے ہیں خواہشیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔