Tasmi_writes

Add To collaction

عشق 09-Dec-2023

ع ش ق

یہ جو لوگ کہتے ہیں نا
مجھے اس انسان سے
عشق ہو گیا ہے
جھوٹ کہتے ہیں
کیونکہ انسان سے محبت تو
ہو سکتی ہے لیکن
عشق۔۔۔نہیں
کیونکہ عشق تو وفا کا وہ درجہ ہے
جس میں محبوب کے بغیر
زندگی نہیں ہوتی جبکہ
انسانی تعلقات ٹوٹنے پر بھی
زندگی کی ڈور نہیں تھمتی
ویسے ہی چلتی ہے
لوگ فریب کو عشق
سمجھ بیٹھتے ہیں۔
جبکہ اصل عشق تو وہ ہوتا ہے
جو اس ملک حقیقی سے 
جا ملاتا ہے۔
اور عشق میں جھکنا فرض اول ہے 
اور جھکتے تو صرف اس رب کے آگے ہیں
جس نے پوری کائنات کو تخلیق کیا
جس نے آپ کو پیدا فرمایا
اور جس دن آپ کو لگا کہ
آپ نے اپنے رب کو پالیا
تو سمجھ لینا کہ عشق حقیقی کے
پہلی منزل تک پہنچ چکے ہیں
اور پھر پلٹنا نہیں
بلکہ اپنے عشق پر یقین رکھ کر 
آگے بڑھتے رہنا
آپ اپنی اصل منزل 
عشق کی آخری منزل کو
پا لینگے۔۔۔


از قلم: بنتِ سہیل

   17
0 Comments