18-Dec-2023-دنیا
دنیا
یہ دنیا فریب کار ہے
یہاں ہمیں دنیا کی رنگینیوں کو
دیکھنے اور ان سے لطف اندوز
ہونے کے لیے نہیں بھیجا گیا۔
بلکہ اللّٰہ نے اس پورے جہاں کو تخلیق ہی
اس لیے کیا ہے کہ
ہم اس جہاں میں رہ کر
اس کی ذات کو تلاش کریں
اور جب تک وہ نہیں مل جاتا نا
تب تک لوگ اسی طرح بھٹکتے رہتے ہیں
کوئی سکون کی تلاش میں ہوتا ہے تو
کسی کو دولت چاہیے ہوتی ہے
اور کوئی ناامیدی کی گہری کھائی
میں بھٹکا ہوتا ہے
اور یہ سب تب ہی تک ہوتا ہے
جب تک ہم اللہ کی ذات کو نہیں پا لیتے
اور جب ہم اس کی رضا اور
اسکی ذات کو پا لیتے ہیں نا
تب کچھ اور پانے کی چاہ نہیں رہتی
کیونکہ اسکی رضا پانے کے بعد
قلب کا سکون اور روح کی ٹھنڈک
سب میسر ہو جاتی ہے
اور زندگی ناامیدی کی
اندھیروں سے نکل کر
امید کے جگنو سے منور ہو جاتی ہے
اور اسے اسکی منزل اللہ مل جاتا ہے
جو اسے کبھی غافل نہیں ہونے دیتا۔
از قلم: بنتِ سہیل