21-Dec-2023- مکافات عمل
مکافات عمل
مکافات عمل کیا ہے۔۔۔وہ جو انسان کا کی اسکے سامنے آنا ۔۔ آپ نے ایک کہاوت تو سنی ہی ہوگی نا کہ "انسان جو بوتا ہے وہی پاتا ہے" یہی تو مکافات عمل ہے لیکن لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ جتنا برا ہو سکتا ہے برا کرتے ہیں یہ سوچے سمجھے بغیر کہ انسان تو نہیں دیکھ رہا لیکن ایک ذات تو ہے جو ہر چھپی ہوئی چیزوں سے واقف ہوتا ہے تو وہ آپ کے برے عمل کو کیوں نظر میں نہیں لاے گا۔لیکن لوگ ہمیشہ یہ بات بھول جاتے ہیں اور پھر جب انکے ساتھ کچھ برا ہوتا ہے یا انکا کیا ان کے سامنے آ جاتا ہے تو رونے لگتے ہیں اور اللہ سے شکوہ کرنے لگتے ہیں کہ انکے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے کیوں وہ پریشانی میں گھرے ہوئے ہیں۔انسان کو ہمیشہ یہ سوچ کر ہی دوسروں کے ساتھ برا کرنا چاہیے کہ آگے جا کر انکے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے اور اگر لوگ یہ سوچنے لگے نا تو دوسروں کے ساتھ برا کرنا بھی چھوڑ دیں لیکن انسان نا بہت بےوقوف ہوتا ہے حسد کرنے پر آے تو حسد کی آگ میں اس قدر اندھا ہو جاتا ہے کہ دوسروں کا بڑے سے بڑا نقصان کر جاتا ہے اور ساتھ میں اپنا بھی کیونکہ سارا عمل گھوم پھر کر تو اسی کی طرف آنا ہے نا اس لیے کبھی دوسروں کا برا نا سوچیں کیونکہ جس طرح مکافات عمل ہوتا ہے اسی طرح اگر آپ کسی کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا اور اسی طرح اگر کسی کا برا چاہا اور اسے نقصان پہنچایا تو آگے جا کر آپ کے ساتھ بھی وہی سب ہوگا کیونکہ یہ دنیا مکافات عمل ہے اور اگر یہاں نہیں تو کل بروزِ حشر آپ کو اسکا بدل دیا جائے گا مطلب اگر آپ نے دنیا میں کسی کے ساتھ برا کیا تو بروزِ حشر آپ کا عذاب میں مبتلا کی جائے گا اور اگر آپ نے کسی کے ساتھ اچھا کیا بھلائی کی تو بروزِ حشر آپ کو جنت الفردوس میں مقام دیا جائے گا ۔اس لیے کسی کا برا نا سوچیں ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آئیں تاکہ قیامت کے دن آپ جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں اور جنت الفردوس آپ کا نصیب بنیں۔