Add To collaction

17-Jan-2024-سرد موسم

سرد موسم
طوبیٰ نور خانم___

سرد موسم میں
سرد موسم کی
سرد راتوں میں
ساتھ تم ہو اور
شال کاندھے پر
ہاتھ ترے، ہاتھوں میں
خود کو لپیٹے ہم
تیرے ساتھ میں ہم
سیر کو نکلیں گے
میپل کے درختوں کی
لمبی قطاروں کے بیچ
خوب گھوم پھر کر
تھک کے بیٹھیں گے
سر کو کاندھے پر
تیرے رکھ دیں گے
پھر تم سے ہم
راز و نیاز کریں گے 
دل کی ہر بات کریں گے
سرد موسم میں..! 
سرد موسم کی
سرد راتوں میں
سرد ہاتھوں میں
قلم تھامے ہم
شعر لکھیں گے
چاند تاروں کی
بات لکھیں گے
ساتھ لکھیں گے..!!

   18
2 Comments

Mohammed urooj khan

23-Jan-2024 01:45 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply

Tabassum

17-Jan-2024 06:24 PM

✨✨

Reply