Orhan

Add To collaction

دھول

" فارہ میں ...."

" بس بھی کریں اب ." فارہ کا نرم دل اپنے ہم سفر کے لئے تڑپ اٹھا .

" تو تم نے مجھے معاف کر دیا ." عا صم نے حیرت سے پوچھا.

" میاں بیوی کے رشتے میں نہ آنا ہوتی ہے نہ نفرت ....میرے ماں باپ نے مجھے یہی سکھایا ہے ." فارہ نے اپنے ماں باپ کے جھکے سر کو بلند کر دیا تھا . عا صم نے فارہ کو بازوؤں میں سمیٹ لیا .

" میں جانتا ہوں میں بہت برا ہوں اور غلطیاں بھی ساری میری ہیں ' لیکن تم کسی بھول میں مت رہنا . تمہیں تو میں پھر بھی بخشنے والا نہیں ہوں ." وہ اس کے چہرے پر جھک آیا .

عا صم اس رات فارہ سے معافی مانگتا رہا . محبت کا اعتبار دیتا رہا ' وہ رات بہار بن کر اتری تھی ....

اگلے دن رانا آفتاب اور راحیلہ بیگم کے ہمراہ اطہر اور رضیہ بیگم بھی آئے تھے ' لیکن فارہ کی پیاسی نظریں اپنے باپ کو تلاش کر رہی تھیں ." امی ! ابو جی نہیں آئے؟" وہ نم آنکھوں سے بولی تھی اور اس بات کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا .

" بھائی ! ابو جی سے کہیں مرنے سے پہلے ایک بار مجھ سے مل جائیں ."

" پاگل ہوئی ہو تم فارہ !" عا صم تڑپ کر اس کے قریب آیا تھا .

" ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو ہم سب ہیں تمہارے پاس . میں خود لے کر آوں گا چچا جی کو ." وہ اس کے ہاتھ تھام کر محبت سے بولا تھا . وہ سب جب سے آئے تھے عا صم فارہ کا یونہی خیال کر رہا تھا . اپنے ہاتھ سے دوا اور سوپ پلاتا تھا اور اس کی ذرا سی پکار پر بھاگا چلا آتا . وہ سب عا صم کے بدلے ہوئے رویے پر حیرت زدہ بھی تھے اور خوش بھی .

" اطہر بھی !" فارہ نے آہستہ سے پکارا . وہ کسی کو بھی نہیں بتا پائی تھی کہ اسے اس وقت بھی شدید درد ہو رہا تھا . سب ہی اس کے اندر اٹھنے والے درد سے بے خبر تھے . وہ تکیے کے سہارے نیم دراز تھی .

" کیا بات ہے فارہ !" اطہر اٹھ کر قریب آیا تو عا صم اٹھ کر کھڑا ہو گیا .

" اطہر ! تم اس کے پاس بیٹھو میں اس کی رپورٹیں لے کر آتا ہوں ." عا صم نے نرمی سے اس کے ٹھنڈے ہاتھ کو چھوڑا اور باہر نکل گیا .

" اطہر !" وہ بھائی کا سہارا ملتے ہی شدت سے رونے لگی .

" فارہ ...." اطہر سے بھی بولا نہیں جا رہا تھا . آنسوؤں کا گولہ حلق میں اٹک گیا .

" اطہر بھائی ... ابو جی سے کہیں ... میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں . اتنی کہ اگر وہ مجھے

عا صم سے شادی نہیں بلکہ مرنے کو کہتے تو میں مر جاتی ." کمرے میں موجود سب ہی لوگ بے بسی سے رو رہے تھے .

   1
1 Comments

fiza Tanvi

06-Dec-2021 02:28 PM

Good

Reply