Tabassum

Add To collaction

رقص


عشق میں یہ وبال ہوتا ہے
روز جینا محال ہوتا ہے

یار کی یاد رقص کرتی ہے
کیا ہی عمدہ کمال ہوتا ہے

یار کے بارے کوئی پوچھے تو
چہرہ کس طرح لال ہوتا ہے

عشق میں جاں لٹانے والوں کا
ہجر ہی خود وصال ہوتا ہے

خود ہی چنتے ہیں راکھ اپنی مگر
روح میں اِک دھمال ہوتا ہے

عشق نے حال کیا بنا ڈالا
میرا ان سے سوال ہوتا ہے

ڈوب جاتے ہیں عشق زادے مگر
عشق تو لازوال ہوتا ہے

   7
2 Comments

Babita patel

22-Mar-2024 08:43 AM

Nice

Reply

Mohammed urooj khan

16-Mar-2024 03:43 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply