Yusuf

Add To collaction

خواب



تیری ہم شکل ترے جیسی تو تھی، مگر تُو نہیں تھی!!
شاخ پر پھول تو تھا، پُھول میں خوشبو نہیں تھی!!
عشق ہوتے ہی وہ لڑکا بھی غزل کہنے لگا!!
عُمر بھر جس کے مضامین میں اُردو نہیں تھی!!
چشمہ پہنے ہوئے آئی تو مَیں حیران ہوا،
وہ تو کالج میں ذرا سی بھی پڑھاکو نہیں تھی!!
بحث میں جیت گئی حُسن کے بل بوتے پر،
ورنہ ظالم کوئی ایسی بھی ارسطُو نہیں تھی!!
خالی بستر پہ تصوّر نے بہت ڈھونڈا تجھے!!
کروٹیں بدلیں مگر تو کسی پہلُو نہیں تھی!!🍁🥀
             

   2
2 Comments

madhura

21-Sep-2024 04:21 PM

V nice

Reply

Reena yadav

26-May-2024 06:59 PM

👍👍

Reply