تیرے عشق میں -- باب - ۹
باب - ۹
دھیرے دھیرے لوگوں کا ہجوم ہٹا صنم اپنا بیگ اٹھاتی اپنی دونوں فائزہ اور کنزا کے ساتھ سیڑھیاں عبور کرتی کلاس میں داخل ہوئی۔۔۔۔ کچھ سٹوڈنٹس نیچے ہونے والے تماشے کو دیکھ نہیں پائے کلاس میں ہونے کی وجہ سے۔۔۔۔
صنم نے شکر ادا کیا۔۔۔ وہ تینوں چلتی ہوئی اپنی جگہوں پر براجمان ہوئی۔۔۔۔ویسے صنم تم نے اچھی خاصی انسلٹ کر دی بیچارے کی۔۔۔۔
کنزا نے منہ بناتے ہوئے کہا!
کیوں تمھیں اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے، صنم نے سخت نظروں سے کنزا کو گھور کر دیکھا۔۔۔۔ یار ویسے ہی کہ رہی ہوں لیکن قسم سے ہوٹ اور سمارٹنہیں کیا غضب کی تھی اف بوڈی بلڈر لگتا تھا
۔۔۔۔ کنزا شاہمیر کا خوبصورت چہرہ سوچتے ہوئے مسکرائی۔
شٹ اپ اگر میرے بس میں ہوتا تو اسکا منہ نوچ لیتی،،، بد تمیز " پتا نہیں کس ماں باپ کی بگڑی ہوئی اولاد تھا ، تھپڑ لگاتی میں اسے دو چار ایک دو لفظ اور بولتا تو ،،،،،،
صنم کا غصہ ساتویں آسمان کو چھو رہا تھا،،، فائزہ نے کچھ یاد آنے پر صنم کو مخاطب کیا یار تم نے یہ کیوں کہا کہ وہ تمہیں فالو کر رہا ہے، فائزہ نے کہا ،،،،
وہ ایکچولی کل ہماری گاڑی سے اسکی گاڑی کی ٹکر ہوگئی تھی
صنم نے سر جھٹکتے ہوئے بتایا۔۔۔ یار نہیں ایسا نہیں لگتا،،،،، اچھے بھلے خاندان کا لگ رہا تھا۔۔۔۔
ہو سکتا ہے غلطی سے ہوئی ہو،،،
اففف چھوڑو یار تم لوگ ایک ہی ٹوپک لے کر بیٹھ گئی ہو
صنم چڑ چڑاتے ہوئے بولی"
لالی ان لڑکیوں کی باتیں سننے میں مگن تھی۔۔۔اسے ان لڑکیوں کی باتیں سننے میں مزا آرہا تھا۔۔۔وہ ہلکے سے مسکرائی اور پیچھے کی طرف مڑ کر دیکھا۔۔۔۔ تین لڑکیاں بات کرنے میں مصروف تھیں۔۔۔ صنم کی نظر اچانک لالی کی طرف گی
"" یار وہ کون ہے ""
صنم کے سوال پر ان دونوں نے بھی لالی کو دیکھا، لالی کنفیوز ہورہی تھی ان کے ایسے گھورنے پر شاید نیو سٹوڈنٹ ہے۔۔
کنزا نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔۔۔چلو اسکے پاس چلتے ہیں کنفیوز لگ رہی
فائزہ لالی کے طرف جاتی ہوئی بولی ر کو رہنے دو ابھی سر آنے والے ہونگے "صنم نے ہاتھ پکڑ کر رکنے کو کہا۔۔۔
کلاس ختم ہونے کے بعد چلیں گے۔۔۔
کنزا منہ بناتی بیٹھ گئی،،،،
تبھی لیکچرار اپنا رجسٹر اور بیگ ہاتھ میں تھامے اندر داخل ہوئی
گڈ مارننگ میم" مس کنیز کے کلاس میں داخل ہوتے ہی سارے سٹوڈنٹ ادب سے کھڑے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ مارننگ میم کنیز نے فریش مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا
""sit down All students " "
میم نے بیٹھنے کو کہا اردو کی کتاب میں نظریں جمائے کچھ پڑھانے کے لئے جیسے ہی منہ کھولا انکی نظریں بلکل سامنے بیٹھی صنم پر گئی جو کی اس وقت کنزا اور فائزہ کے ساتھ کوئی بات کرنے میں مگن تھی چیونگم منہ میں چہاتی وہ معصوم گڑیا لگ رہی تھی۔۔۔
صنم جواد ! ، صنم کو کوئی آواز دیتا لگا اس نے یہاں وہاں نظریں دوڑائی۔۔۔ سبھی سٹوڈنٹ صنم کے چہرے پر ٹکی باندھے ایک ٹک دیکھ رہے تھے
"You sanam stand up"-
صنم چونک کے سیدھی ہوئی
مس کنیز نے حکم کیا"
میم میں
صنم ڈرتے ہوئے انگلی اپنی طرف کرتے بولی
"Yes Madam you"
صنم چور نظروں سے ادھر ادھر دیکھتی ہوئی کھڑی ہوئی،،،
کیا کھا رہی ہیں آپ ؟؟
مس کنیز فاطمہ نے صنم کے چلتے ہوئے منہ کو بغور دیکھتے ہوئے پوچھا
وہ میں وہ۔۔۔ ایکچولی میم میں کچھ بھی تو نہیں۔۔ صنم کے چہرے کی ہوائیاں اڑ ہی ہوئی تھی پوری کلاس منہ کتابوں میں منہ گھسائے کھی کھی کرنے میں مصروف تھی صنم حواس باختہ کچھ با معنی لفظ بول کر رہ گی۔۔۔۔
مس کنیز فاطمہ کی سوالیہ نظریں اس کے چہرے پر جمی تھیں
اگر آپ کو کلاس میں رہنا ہے تو پلیز اپنی بچوں جیسی حرکتیں بند کر دیں،،، مس کنیز شاید آج اچھی خاصی صنم کو سنانے کے موڈ میں تھی۔۔۔
صنم رو دینے کو تھی،،،،
Next time be a carefully
It's was last time..understand
جی میم
صنم اداس سی شکل بناتے ہوئے بیٹھ گئی۔۔۔
صنم کی انساٹ پر پوری کلاس میں دبی دبی جنسی گونج رہی تھی
کیپ کوائٹ کلاس"
میم کنیز کے بولنے پر پوری کلاس میں ایک بار پھر سے خاموشی چھا گئی۔۔۔۔۔
""MAY I come in Sir""
مسز رزاق باہر کھڑی اجازت طلب نظروں سے شاہمیر کو دیکھ رہی تھی "یس" شاہمیر نے ہلکے سے سرزنش کی۔۔۔
السلام علیکم سر ان فائل پر آپ کی سکنیچر چاہیے ہم وہ پروجیکٹ تیار کر چکے ہیں جسے منڈے تک لانچن کرنا ہے نیکسٹ دیک آپ کی میٹینگ بھی ہے۔۔۔۔ او کے شاہمیر شاہ فائل پڑ سیگنیچر کرتے ہوے کچھ کاغزی سوالات بھی کئے جن کا جواب مسز رزاق بخوبی دے رہی تھیں"
" Well done"
شاہمیر نے مسکراتے ہوئے ان کی دبے لفظوں میں تعریف کی
شاہمیر کی مسکراہٹ ان کے لئے حیرت زدہ تھی بہت کم ہی شاہمیر مسکراتا تھا۔۔۔
تھنکیو سو مچ سر
مسز رازاق نرم مسکراہٹ سے کہتی فائل اٹھاتے کمرے سے باہر چلی گئیں۔۔۔
اگر آپ لوگو کو میری ناول پسند آ رہی ہو تو پلز سارے باب کو لایک کرے۔
اگلا باب میں بھت جلد پیش کرونگی تب تک کہ لے اللہ حافظ۔