Add To collaction

hdjdb

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالٰی کی ذات سے امید کرتا ہوں کہ گروپ کے تمام حضرات خیر و عافیت سے ہونگے آپ تمام حضرات سے میرے لئے میرے صحت کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے والد محترم شہید منی حضرت اقدس مفتی محمد فاروق صاحب رحمہ اللہ کی کتاب الرفیق الفصیح (اردو شرح مشکوٰۃ المصابیح) بھی فتاویٰ محمودیہ کیطرح لوگوں کے درمیان بہت مشہور و مقبول ہوئی ابھی چند ماہ قبل میرے پاس پاکستان کے دارالاشاعت کتب خانے سے کتاب الرفیق الفصیح کی طباعت کی اجازت سے متعلق فون آیا جسکی مینے حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب مدظلہ سے اجازت لیکر مزید حضرت کی ایک شرط (کتاب کے اندر حذف و اضافہ ہرگز نہ کریں) کو انکے سامنے رکھ کر کتاب کو طبع کرنیکی اجازت دیگئی عنقریب یہ کتاب دارالاشاعت کتب خانہ پاکستان سے شائع ہوجائیگی

منجانب محمود حسن فاروق غفرلہ خادم جامعہ محمودیہ میرٹھ

   2
0 Comments