Tabassum

Add To collaction

چمن

آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

   10
4 Comments

Anjana

14-Feb-2022 07:45 PM

Good

Reply

Raushan

23-Jan-2022 03:07 PM

Mashallah

Reply

Rashid Murtuza Official

23-Jan-2022 02:32 PM

واااااہ وااااہ عمدہ انتخاب جاں نثار اختر صاحب کی مشہور غزل

Reply