DR. Rabia

Add To collaction

وقف


وقت رکھتا ہے جو سنبھال کے لوگ

ڈھونڈ کر لا وہی کمال کے لوگ

تو نے دیکھا جنوں کے میلے میں

کتنے شیدائی تھے دھمال کے لوگ

کاش مر جائے تو عروج میں ہی

منتظر ہیں ترے زوال کے لوگ

مر گئے آپ گھپ اندھیرے میں

چاند تیری طرف اچھال کے لوگ

یاد کی خشک جھیل میں اکثر

بیٹھے رہتے ہیں پاؤں ڈال کے لوگ

تیرے دکھ میں شریک ہونے کو

خود کو لائے ہیں غم میں ڈھال کے لوگ

مبتلائے ہزار غم ہوں مگر

ہنس کے ملتے ہیں خانیوال کے لوگ



   20
12 Comments

Lekhny Admin

20-May-2022 12:29 PM

good

Reply

Angela

09-Oct-2021 10:14 AM

👌

Reply

prashant pandey

11-Sep-2021 05:40 PM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply