Add To collaction

انیس و دبیر نے رثائی شاعری کو عظیم شاعری کا درجہ دلایا: ڈاکٹر مرزاشفیق



انیس و دبیر نے رثائی شاعری کو عظیم شاعری کا درجہ دلایا: ڈاکٹر مرزاشفیق
مزار انیس پر ظفرحیدری نے انیس و دبیر نمبر کا کیا حقیقی اجرا
لکھنؤ : اردو میں بعض ایسی بلندپایہ شخصیتیں ہیں جنہوں نے ہمارے شعر و ادب کو فکر و فن کے نئے آفاق سے روشناس کرایا ہے انیس و دبیر کا شمار بھی ایسی ہی عظیم اور نابغہ روز شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک مخصوص صنف اور ایک مخصوص طرز کی شاعری کو اس کی معراج تک پہنچایا ہے انہی کی بدولت آج رثائی شاعری کو ہماری شاعری میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے بلکہ اس کا شمار دنیا کی بڑی شاعری میں ہوتا ہے۔ انیس و دبیر نے اپنے جوہر طبع اور کمال فن سے مرثیے کی شاعری کو عظیم شاعری کا درجہ دلایا ہے اور اسے ان تمام خوبیوں سے مزین کردیا ہے جو عظیم شاعری کی شناخت ہیں۔ ڈاکٹر ظفر حیدری نے انیس و دبیر پر حکیم الامت کا خصوصی شمارہ شائع کرکے قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مزارِ انیس پر منعقد ایک پروقار ادبی تقریب میں سلطان الذاکرین ڈاکٹر مرزاشفیق حسین شفق نے کیا۔ واضح رہے کہ یہ ادبی تقریب ماہنامہ حکیم الامت سری نگر کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں خانوادۂ انیس کے افراد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس مبارک موقع پر ماہنامہ حکیم الامت کے مدیر اعلیٰ اور اردو کے نامور محقق ڈاکٹر ظفرحیدری نے حکیم الامت کا ”انیس و دبیر نمبر“ کا حقیقی اجراء ڈاکٹر مرزاشفیق حسین شفق کے مبارک ہاتھوں سے کرایا، ڈاکٹر ظفرحیدری نے کہا کہ میں نے مزار انیس پر ماہنامہ حکیم الامت کے انیس و دبیر نمبر کا اجراء سلطان الذاکرین سے کرانے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ میرانیس و مرزادبیر نے اپنی زندگی امام حسین علیہ السلام کے ذکر کو فروغ دینے میں صرف کی۔ سلطان الذاکرین بھی ساری دنیا میں بحیثیت خطیب اہل بیت نثر میں اسی ذکر کی تشہیر کررہے ہیں۔ اور دوسری وجہ یہ تھی کہ انہوں نے جب انیس کی ولادت کے دوسو برس مکمل ہوئے تھے۔آج سے 21 سال قبل 2001ءمیں سہ ماہی باب شہر علم (لکھنو) کا انیس کے فکر و فن پر لکھی جانے والی نمائندہ تحریروں پر مشتمل ”انیس نمبر“ نکال کر نئی نسل کو اس قادرالکلام شاعر کے ادبی خدمات سے روشناس کرایا تھا۔ اس ادبی تقریب میں علی اصغر شکوہ اور خانوادۂ انیس سے باقرزیدی نجمی، سیدمحمدتقی کاظمی، حسن زیدی، وصی کاظمی، اظہرحسین زیدی، محمدرضا کاظمی، محمدہادی کاظمی اور حیدرسلّمہ شریک ہوئے۔ یہ اطلاع حنازیدی نے دی ہے۔

   12
4 Comments

Muskan Malik

12-Sep-2022 09:14 PM

بہت خوبصورت👌

Reply

asma saba khwaj

08-Feb-2022 11:58 AM

Bhut khoob

Reply

Sobhna tiwari

03-Feb-2022 12:19 PM

Good

Reply