Tabassum

Add To collaction

پردہ

پردہ۔۔۔۔۔ کیا ہے پردہ؟؟؟ اور آج کی نسل کے لیے کیا معنی رہ گئے ہے پردہ کے۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ 


 پردہ مطلب چھپنا یاں چھپانا یاں پردہ پوشی کرنا کسی کیں، ایسے بہت سے معنیٰ نکل آتے ہیں پردہ کے، اور ایک پردہ وہ ہے جس کا خدا نے ہم " اشرف المخلوقات " کو حکم دیا ہے۔۔۔۔ مَیں یہاں اُس پردہ کی بات کرونگی جس کا الله نے ہمیں حکم دیا ہے۔ 


                  بندہ پر حجاب لازم ہے

                 ہر نظر پارسا نہیں ہوتی



الله نے صرف عورتوں کو پردے کا حکم نہیں دیا ہے، بلکہ مردوں کو بھی پردے کا حکم ہے، غرض یہ کہ الله نے ہم "اشرف المخلوقات" کو حکم دیا ہے۔۔۔۔ 

سورۃ النساء میں الله نے سب سے پہلے مردوں کو پردہ کا حکم دیا ہے اس کے بعد عورتوں کو۔۔۔۔ 

مردوں کو نظروں کے پردے کا حکم ہے، اور عورتوں کو اپنے آپ کو چھپانے کا حکم ہے،


لیکن افسوس آج کل کوئی پردہ نہیں کرتا ہے، کچھ کافر یہودی اسے معاشرے سے سرے سے ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، اب کرناٹک والا ہی معاملہ لے لیں۔

😞😞😞


پردہ کرنے کے کئی فوائد ہے۔

مثلاً۔۔۔۔۔ 

مردوں کے نظروں کا پردہ اُنہیں خود کے نفس پر قابو کرنا سیکھاتا ہے، اور زنا جیسے گناہ سے بچاتا ہے۔ 



عورتوں کے پردہ کرنے سے اُن پر کئی گندی اور حوس بھری نظریں پڑنے سے روکتا ہے، عورتوں کا پردہ اُن کے لیے ایک بہترین نعمت ہے۔ پردہ قید یا ظلم نہیں بلکہ عورت کا وقار ہے محافظ ہے جو ہر میلی نگاہ سے عورت کو بچاتا ہے۔ 


پردہ عورتوں کے آذادی کے خلاف نہیں ہے، اور نا ہی یہ کوئی بغاوت ہے۔


             "‏میں ڈوپٹہ بھی اوڑھتی ہوں

                 میں بال بھی سنوارتی ہوں

                 میں پردہ بھی کرتی ہوں

                 میں سنگھار بھی کرتی ہوں

                 میں اڑان بھی رکھتی ہوں

                 میں اپنی حدود بھی جانتی ہوں

            کیونکہ میں بغاوت اور آزادی کے فرق کو پہچانتی ہوں!__



ماڈرن لباس میں عورت کو توجہ تو مل سکتی ہےمگر عزت صرف با پردہ خواتین کو ملتی ہے۔۔۔۔ 


اگر کسی عورت سے پردہ کرنے کا کہا جائے تو وہ کہتی ہے کہ پہلے مرد اپنی نظر نیچے رکھے۔۔۔ تو میری بہنوں۔۔۔۔ بات اتنی سی ہے کہ، خدا کے نزدیک مرد اپنی نظروں کا اور عورت اپنے پردے کی جواب ہوگی۔ پردہ نہ کرنے کا خیال دماغ میں لانے سے پہلے اتنا ضرور سوچ لینا کہ، 

چار انچ کا ٹکڑا "ماسک" اتنیحفاظت کرتا ہے تو سوچیں مکمل"حجاب" کتنی حفاظت کرتا ہوگا۔

جو عورتیں حجاب کرتی ہیں

 انہیں اپنے آپ پر فخر ہونا چاہئے کیونکہ ,,

دنیا میں بہت سی کتابیں ہیں

 مگر غلاف صرف قرآن پاک کو ہی چڑھایا جاتا ہیں !

دنیا بہت سی عمارتیں ہیں ,مگر صرف خانہ کعبہ ڈھانپا جاتا ہے"

دنیا میں کثیر تعداد میں عورتیں ہیں, مگر پردہ صرف مسلمان عورتیں کرتی ہیں

یعنی کہ ہمیشہ عزت والی چیزوں کو ہی

 پردے میں رکھا جاتا ہے ۔۔۔ 


😇😇😇


   9
7 Comments

Arshi khan

23-Feb-2022 05:52 PM

Good

Reply

Shaqeel

18-Feb-2022 08:32 PM

Good

Reply

Rachna Bhagat

18-Feb-2022 07:54 PM

Good 😊

Reply