23-Feb-2022 لیکھنی کی کہانی - نور ے نظر
۔۔ نور یے نظر ۔۔۔
نیلی نیلی جھیل جیسی آنکھیں ،گلابی ہونٹ لمبے بال دیکھنے میں بے حد خوبصورت تھیں نور جیسا اُسکا نام تھا ،بلکل ویسی ہی ،
اپنے اپنی امّاں ابّا کی بہت لاڈلی تھی ۔۔
گھر میں سب سے بڑی جو تھی ،
پھول پتیاں ،درختوں میں تو اسکی جان بستی تھی ۔ڈھیروں رنگ کے گلاب ،چھت پر لگا رکھیں تھے ۔روز صبح سب سے پہلے آٹھ کر اپنے پیڑوں کو دیکھتی تھی ۔بلکل بچوں والی حرکتِ تھی ۔
زینت بیگم نور کے ابّا سے کہتی ۔۔۔
دیکھوں نور کے ابّا اپنی شہزادی کو دیکھوں ،کیا آپکو لگتا ہے ۔جیسے یہ بڑی ہو گئی ہو ۔
زمانے میں گھومتی ہو میں دوسری لڑکیوں کو اپنی نظروں میں اتارتی ہوں۔
لڑکیاں اتنی چالاک اور سمجھ دار ہوتی ہے اور ایک یہ آپکی شہزادی ہے ۔
دنیاں زمانے کا کچھ ہوش ہی نہیں ہے ۔
بس دن بھر الٹے سیدھے کام کروا لوں کبھی پرندوں کا کھانا کھلانا ،اُن کو پانی پلانا ،اور جو رہا بچا وقت ہوتا ہے ۔اُسنے اُن پیڑوں کی صفائی کرنے بیٹھ جاتی ہے ۔باہر نیم کے پیڑ کے نیچے بیٹھے نور کے ابّا بولے ،بیگم کروڑوں میں ایک ہے میری شہزادی ۔
پرندے اللہ کی مخلوق ہے ۔اور بے زبان ہوتے ہیں ۔اُن کو داناکھلانا بہُت بڑا ثواب کا کام ہے ۔
تمہیں تو فخر کرناچاہئے اپنی بیٹی پر ۔۔۔
نور کی اماں نے اپنے سر پر دوپٹہ رکھتے ہوئے کہا ۔
ہم سے جب سسرال والے پوچھینگے کیا کیا آتا ہے آپکی بیٹی کو ،تو کیا کہیں گے آپ کہیں گی میری بیٹی کو پیڑ لگانا آتا ہے ۔کاغذ سے پھول
پنکھڑی بنانا آتا ہے ۔پرندے پالنے آتے ہیں ۔
اور تو اور کہانیاں لکھنی بھی آتی ہیں ۔۔۔
پھولوں میں پانی ڈال رہی نور بولی ۔
اماں وہ ورش کہ رہا تھا وہ مجھے توتا لاکر دیگا ۔
ہمارا طوطابہُت بڑا ہے ۔
پتہ ہے ابّا اب نہ اتنے چھوٹے چھوٹے طوطے آرہے ہیں۔
بلکل چڑیا کے برابر ۔
نور کے ابّا اخبار پڑھتے وقت بول پڑے گا بچہ میں نے ہی بولا تھا ورش کو وہ جہاں کام کرتا ہے فارم پر اُسے چڑیا پالنے کا بہت شوق ہے ۔
اُسکے پاس بہُت سارے توتے ہے قسم قسم کے میں نے کہا تھا اُسے لے آنا ایک نور کے لیے بھی ۔
نور خوش ہو کر اپنے ابّا کے پیروں پر سر رکھ کر بیٹھ گئی ۔اور بولی شکریہ ابّا ۔۔
نور کی اماں بولیں لو یہ باپ بیٹی کے بھوت کبھی نہیں اتر سکتے بگاڑو جتنا بگاڑنا ہے اتنا بگاڑو جب سسرال والے شکایت لیکر آیا کرینگے تب تمہیں ہی آگے کر دیا کرونگی ۔
Milind salve
27-Feb-2022 05:06 PM
Good
Reply
fiza Tanvi
26-Feb-2022 10:04 PM
Good
Reply
Umerbilalmukhlis
26-Feb-2022 07:52 PM
Good
Reply