24-Feb-2022-غزل
جنون وحشی قبیلے کا پارہ پارہ تھا
کسی مقام پہ میں حوصلہ نہ ہارا تھا
تمام سازشیں دشمن کی ہوگئں ناکام
مرے حبیب نے ایسا مجھے سنوارا تھا
وہ جن کو سود و زیاں کا نہیں احساس
انہیں سے واسطہ پہلے کبھی ہمارا تھا
زباں پہ آئی صداقت تو لوگ پہچانے
رسول وقت نے بس رب کو ہی پکارا تھا
وہ ہجرتوں کے مسائل کیسے سمجھے گا
مدینے والوں سے پوچھو وہ کیا نظارہ تھا