Tabassum

Add To collaction

سازش

یہ سب موسم کی سازش ہے

 وگرنہ تم تو آ جاتے 
گھڑی بھر کو سہی لیکن 
مرے فرقت کے سب شکوے 
ذرا ہنس کر مٹا جاتے 
مجھے معلوم ہے جاناں 
خفا ہونا مرا تم سے 
تمہارا دل جلاتا ہے
 تمہیں بے حد ستاتا ہے 
گوارا ہی نہیں تم کو 
مرا تم سے خفا رہنا 
اشاره دیکھ خفگی کا
مجھے فوراً منا جاتے 
دلاسہ ہے تسلی ہے 
یہی میری مرے دل کو
 کہ شب بھر سے برستا مینہ
 سبھی رستوں کو روکے ہے 
سو تم آنے سے قاصر ہو 
کہاں اب گھر سے باہر ہو
 یہ سب موسم کی سازش ہے
 وگرنہ تم تو آ جاتے
 مجھے فوراً منا جاتے

   14
4 Comments

Farida

15-Mar-2022 08:29 PM

Wow ...

Reply

Faizan Munawwar

15-Mar-2022 03:45 PM

Wow!!

Reply