Add To collaction

16-Mar-2022 لیکھنی کی کہانی -

دوستوں کے نام 


دوستو پھر انھیں لمحات کو تازہ کر لیں 
آو اک بار چلو پھر سے یہ وعدہ کر لیں 

وہ محبت تھی کہ خوشبو کی ندی ہو جیسے
وہ شرافت تھی کہ نو خیز کلی ہو جیسے 
عظمت وقت کی آئینہ گری ہو جیسے 
امن و یکجہتی کی اک فصل اگی ہو جیسے 

پھر بزرگوں کا نئی نسل پہ سایہ کر لیں 
آو اک بار چلو پھر سے یہ وعدہ کر لیں 

   5
1 Comments

Anjana

18-Mar-2022 10:51 PM

Good

Reply