18-Mar-2022 لیکھنی کی کہانی - غزل
عود و عنبر کی زعفران کی ہو
روح تم جیسے عطر دان کی ہو
تم ہو انداز بیاں غالب کا
چاشنی داغ کی زبان کی ہو
زندگی نام کشمکش کا ہے
ہر گھڑی جیسے امتحان کی ہو
با وضو ہو کے اس کو چھوتا ہوں
جیسے آیت کوئی قرآن کی ہو
حسن ایسا نہیں ہے مصر میں بھی
تم کیا پریوں کے خاندان کی ہو
احمد علوی