غزل
🌹🌹🌹 * غزل *🌹🌹🌹
لگا ہے جب سے یہ دل تیرگی سے۔
اُکھڑتی ہے طبیعت روشنی سے۔
نہ چھل جاۓ کہیں پھر کوئی چھلیا۔
چُراتا ہوں نظر یوں ہر کسی سے۔
عجب سی چوٹ لگتی ہے جگر پر۔
وہ جب مِلتا ہے مجھسے بے دلی سے۔
نہ نظریں مانتی ہیں اور نہ دل ہی۔
میں جاؤں کس طرح تیری گلی سے۔
دُعا دیتے ہو کیوں جینے کی مجھکو۔
میں عاجز آ چُکا ہوں زندگی سے۔
پِلاتا ہے نگاہوں سے جو اپنی۔
وہ کیا روکے گا مجھکو مۓکشی سے۔
بہت اُکتا گیا ہوں میں فرازٓ اب۔
تِری غمّازیوں سے مخبری سے۔
سرفراز حسین فراز مرادآباد یو۔پی۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Mchoudhary
28-Mar-2022 10:51 AM
😍
Reply
Sarfaraz
27-Mar-2022 12:00 PM
شکریہ
Reply
Simran Bhagat
27-Mar-2022 11:39 AM
Amazing
Reply