غزل
تازہ غزل
""""
❣️🖤❣️
جب ہم مرتے ہیں کسی پر تو کیوں اتنی نصیحت کرتے ہو؟
واعظ! تم بھی تو حوروں کی چاہت میں عبادت کرتے ہو
مِل جائے اگر موقع مجھ کو تو پوچھ ہی بیٹھوں گا اس سے
میں تم سے محبت کرتا ہوں، تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟
اس نے پوچھا، تم میں مجھ میں کیا فرق ہے، تو میں نے یہ کہا
میں ذکرِ قیامت کَرتا ہوں، تم سچ میں قیامت کَرتے ہو
چہرے سے یہ ظاہر ہے کہ تمھارے دل میں بھی ہے ملن کی چاہ
کیوں آ کے لپٹتے نہیں مجھ سے، کیوں خود سے بغاوت کَرتے ہو
لکھ لو مِری بات، اِک روز تمہاری گردن ماری جائے گی
تم ہندُستان میں رہ کر سچ کہنے کی ہمت کرتے ہو
آنسو، تنہائی، درد، تڑپ، دھوکا، سب کچھ ہے تمہاری عطا
ہم مان گئے تم کو، تم سچ میں خوب سخاوت کرتے ہو
کچھ کام بڑا کرنے کے لیے چھوڑا تھا نا تم نے میرا ساتھ
اب بتلاؤ دنیا کے کس خطے پہ حکومت کَرتے ہو؟
سب لوگ برے ہیں بستی میں، سب پیار کا ناٹک کَرتے ہیں
اِک تم ہی اچھے ہو جو مجھ سے خالص نفرت کَرتے ہو
بس اِتنا کہا میں نے، امی، وہ کتنی اچھی ہے، ہے نا
امی نے کہا، اچھا بیٹا تم بھی یہ حرکت کرتے ہو
پہلے کیا لکھّا کرتے تھے، اب کیا کیا لکھتے رہتے ہو
توصیفؔ تم اب اشعار نہیں لکھتے ہو شرارت کرتے ہو
""""""""""""""""
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
https://youtube.com/c/TausifRazaRazviOfficial
asma saba khwaj
29-Mar-2022 04:16 PM
بہت خوب
Reply