03-Apr-2022 مزاحیہ شاعری
مزاحیہ شاعری
شوہر بنے تھے حالانکہ اپنی خوشی سے ہم
دو دن میں تنگ آ گئے اس شوہری سے ہم
کہتے ہیں وہاں ہونگے سبھی دین دار لوگ
ٹھکرا نہ دیں بہشت تری بے دلی سے ہم
دو روز میں ہی گھر کو جہنم بنا دیا
منسوب عمر بھر کو ہوئے جس پری سے ہم
کیونکہ ہمارے پاس سریلا گلا نہ تھا
دولت کما نہ پائے کبھی شاعری سے ہم
کوئی اگر سہیجنا چاہے سہیج لے
کل کو نکل بھی سکتے ہیں پتلی گلی سے ہم
بم پھوڑنے کا حوصلہ علوی نہیں رہا
گھر کو جلائے بیٹھے ہیں اک پھلجھڑی سے ہم