05-Apr-2022 کلام نوشین
غزل
ہر خوشی مجھ سے کیوں بے وفا ہوگئی
ایسی مجھ سے بھلا کیا خطا ہوگئی!
میں نے مانگا تھا اس کو خدا سے بہت
آج مقبول میری دعا ہوگئی!
اس سے بچھڑی تو احساس ہونے لگا
پھول سے جیسے خوشبو جدا ہو گئی!
یاد آتا نہیں وہ مجھے آج کل
یاد بھی اس کی مجھ سے خفا ہو گئی!
حق کی آواز میں نے اٹھائی تھی جو
آج وہ عورتوں کی صدا ہو گئی!
گاۓ سے تھی نہ کچھ بھی عداوت میری
اس کو پالا تو مجھ کو سزا ہوگئ!
راہ سیدھی بتائی جو نوشین نے
راہ سیدھی وہ اب رہنما ہو گئی!
رفیعہ نوشین - حیدرآباد دکن
Seyad faizul murad
09-Apr-2022 04:23 PM
بہت خوب
Reply
asma saba khwaj
05-Apr-2022 09:46 PM
Mashaallah
Reply
Faraz Faizi
05-Apr-2022 09:20 PM
Bohat umdah saheba
Reply
Rafia Nausheen
06-Apr-2022 05:05 AM
! شکریہ
Reply