نعت
خلوص، پیار، عقیدت، ادب، وفا کے چراغ
حریمِ جاں میں ہیں روشن تِری عطا کے چراغ
تمام سایوں سے اچھا ہے سایۂ واللیل
سبھی چراغوں سے پیارے ہیں والضحی کے چراغ
چراغِ قلبِ نبی گر نہ بجھتا کربل میں
تو جے نہ پاتے کبھی خانۂ خدا کے چراغ
سیاہ شب میں مجھے راستہ دکھانے کو
قدم قدم پہ ہیں امی تِری دعا کے چراغ
یہ بزمِ نعت ہے توصیفؔ! چھوڑ میر کی فکر
یہاں اجالے کریں گے تو بس رضا کے چراغ