Sarwat Husain

Add To collaction

نعت پاک

نعت پاک

کرم کی اک نظر یا سیدابرار ہو جاۓ
نظارہ سبزگنبد کاہمیں اکبار ہو جاۓ

نبی کےعشق سےجسکابھی دل سرشار ہو جاۓ
یقینا وہ مسلماں خلد کا حقدار ہو جاۓ

پھنسی ہے کشتئ امت بھ میں یا رسول اللہ
"اشارہ آپ فرمادیں توبیڑا پار ہوجاۓ"

زمانے کےستم سے خستہ جاں یہ قوم مسلم ہے
نگاہ فیض امت پہ شہا اکبار ہوجاۓ

چلو ثروت مدینے کو جہاں تقدیر بنتی ہے
کہ تم پر بھی نگاہ احمد مختار ہوجاۓ

ثروت حسین (ثروت) دولتپوری  کٹیہار  بہار  انڈیا

   1
0 Comments