Add To collaction

09-Apr-2022 غیر عنوان

کبھی سوچا نہ تھا ایسا کریں گے

مِری چاہت کو وہ رسوا کریں گے

نہیں مِل پایا جِس میں ساتھ اُن کا
ہم ایسی زندگی کا کیا کریں گے

بہت ناراض ہیں ہم اُن سے یارو!
اگر مِل جائیں تو شکوہ کریں گے

تمہارے بعد اپنا کیا بَنے گا
تمہاری یاد میں رویا کریں گے

کہو گے دوستوں سے کیا اے توصیفؔ
جب اس کے بارے میں پوچھا کریں گے

✍️از۔ توصیف رضا رضوی

   5
4 Comments

Neelam josi

07-May-2022 08:38 PM

👌👌

Reply

Neha syed

06-May-2022 07:11 PM

Nice

Reply

Gunjan Kamal

06-May-2022 07:01 PM

👏👏👌

Reply