Add To collaction

غزل

سائل عشق ہوں آوں گا چلا جاوں گا

در پہ آواز لگاوں گا چلا جاوں گا

دل میں مالی ہوں غموں کا مجھے صحرا ہے عزیز
پھول گلشن میں کھلاوں گا چلا جاو ں گا

اے شب ہجر میں دشمن نہیں تیرا ہرگز 
شمع الفت نہ جلاوں گا چلا جاوں گا

دل کی دہلیز پہ سستاوں گا انکی کچھ دیر
ان کی باتوں میں نہ آوں گا چلا جاوں گا

ان کی چوکھٹ پہ میں بیٹھا ہوں مگر سن جاوید
جب مرادوں کو نہ پاوں گا چلا جاوں گا

جاوید سلطانپوری 

   6
2 Comments

Simran Bhagat

10-Apr-2022 08:55 PM

Nice

Reply

Seyad faizul murad

10-Apr-2022 08:08 PM

Waah bahut khoob

Reply